منہ پھٹ ہوں اسی لئے منافق دور بھاگتے ہیں‘اداکارہ متیرا

منہ پھٹ ہوں اسی لئے منافق دور بھاگتے ہیں‘اداکارہ متیرا
 منہ پھٹ ہوں اسی لئے منافق دور بھاگتے ہیں‘اداکارہ متیرا

  


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ میترا نے کہاہے کہ منہ پھٹ ہوں اسی لئے منافق لوگ میرے سے دور بھاگتے ہیں، مجھے جو بات اچھی اور بری لگتی ہے اس کابرملا اظہا ر کردیتی ہوں اور میری اسی خوبی یا خامی کی وجہ سے بعض لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں جس پرمجھے ان کی رتی برابر پرواہ نہیں کیونکہ انسان کا دل جس طرح کا اندر ہونا چاہیے اسی طرح کے احساسات اس کی زبان پر ہونے چاہیے۔ ایک انٹرو یوکے دوران انہوں نے کہاکہ میں لگی لپٹی کے بغیر ہر بات منہ پر کہہ دینے کی عادی ہوں۔

میں کسی سے حسد نہیں کرتی اور نہ ہی منافقانہ رویے اپناتی ہوں۔ مجھ سے منافق قسم کے لوگ چڑ کھاتے ہیں۔ اور اسی وجہ سے وہ میر آس پاس آنے سے گھبراتے بھی ہیں

۔ میرے دوست احباب کا جو حلقہ ہے۔

اس میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو صاف سیدھی بات کرنے کے عادی ہے۔

مزید : کلچر