ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے فلم انڈسڑی بحال نہیں ہوگی،آشا چودھری

ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے فلم انڈسڑی بحال نہیں ہوگی،آشا چودھری
 ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے فلم انڈسڑی بحال نہیں ہوگی،آشا چودھری

  


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر آشا چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے کچھ منفرد کر نا لازم ہو چکا ہے‘ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے فلم انڈسڑی کی بحالی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔آشا چوہدری نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کی فلم انڈسٹری زوا ل کا شکارہے اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ فلم انڈسڑی کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں تو اس کیلئے صرف باتیں نہیں بلکہ عملی اقدامات کر نا ہوں گے ورنہ فلم انڈسڑی کے مسائل کم نہیں۔

ان میں اضافہ ضرور ہوگا۔میں ان دنوں مقامی تھیٹر میں پرفارم کررہی ہوں۔

مزید : کلچر