ہدایتکارہ سنگیتا کی فلم ’’صرف تم ہی تو ہو“کی پرموشن کا آغاز

ہدایتکارہ سنگیتا کی فلم ’’صرف تم ہی تو ہو“کی پرموشن کا آغاز
 ہدایتکارہ سنگیتا کی فلم ’’صرف تم ہی تو ہو“کی پرموشن کا آغاز

  


لاہور(فلم رپورٹر)ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی فلم ”صرف تم ہی تو ہو“کی پرموشن کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے اے پلس کے مارننگ شو میں شرکت کی جن کے ہمراہ فلم کے رائٹر سورج بابا،اداکار احمد عبدالرحمن،شیرازاور قرۃالعین نے شرکت کی جبکہ فلم کے ہیرو دانش تیمور کراچی میں اپنی مصروفیات کے باعث شرکت نہ کرسکے۔اس موقع پر فلم کی ٹیم کا کہنا تھا کہ ”صرف تم ہی تو ہو‘‘مکمل طور پر کمرشل فلم ہے جس میں تفریح کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے فلاحی پیغام بھی ہے۔اے پلس کے شو’مارننگ ود فرح‘ کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر اشفاق علوی ہیں۔

مزید : کلچر