جماعت اسلامی کاحاجی مختار شورو کی وفات پر اظہارتعزیت

جماعت اسلامی کاحاجی مختار شورو کی وفات پر اظہارتعزیت

ٹنڈوآدم (نامہ نگار) جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی، نائب امیر محمد عظیم بلوچ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا،امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ محمد رفیق منصوری، چیئرمین سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ عبدالعزیز غوری، نائب امراء مشتاق احمد عادل، محمد طفیل،قیم عبدالغفور انصاری، امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم حاجی نور حسن، عبدالستار انصاری، حاجی رشید احمد،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر سید توحید احمد شاہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں ضلع سانگھڑ کی سیاسی و سماجی شخصیت اور پیپلز پارٹی ضلع سانگھڑ کے سابق صدر حاجی مختیار علی شورو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر