20جولائی کے انتخابات کوپاک فوج امن وامان ہرصورت یقینی بنائیگی: بریگیڈئیر امتیاز حسین

20جولائی کے انتخابات کوپاک فوج امن وامان ہرصورت یقینی بنائیگی: بریگیڈئیر ...

ٹانک(نمائندہ خصوصی)سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز حسین نے کہا ہے کہ بیس جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی صورتحال کو ہر حال میں برقرار رکھیں گے شہریوں کو اس دن پر امن ماحول فرام کرنے کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات اٹھائے جائیں گے تاکہ شہری بغیر کسی خوف و خطر کے پولنگ کے دن اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں پولیس اور پاک فوج کے جوان کسی بھی حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں صحافی پرامن الیکشن کے انعقاد میں انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکٹر ہیڈ کوارٹر ٹانک میں آمدہ الیکشن کی سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فہد وزیر، ڈی پی او محمد عارف خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ سیال،کمانڈنگ آفیسر لیفیٹنٹ کرنل الطاف بلوچ، کرنل عامر،پاک آرمی کے دیگرحکام،ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر،اے آر اوبشیر احمد،پریس کلب کے صدر آور دین محسود،جنڈولہ پریس کلب کے صدر ایوب بیٹنی اورسینئر صحافی جاوید آرائیں سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی بریگیڈئیر امتیاز حسین کا کہنا تھا کہ ٹرائبل سب ڈویژن ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں ہونے والے الیکشن کے دوران پاک فوج پولنگ اسٹیشنوں پر صرف اور صرف سیکورٹی معاملات کو دیکھے گی امن و امان کو بحال رکھنے کے لئے پاک فوج پولیس او ر ضلعی ا نتظامیہ کو مکمل مدد فراہم کریگی تاکہ پولنگ اسٹیشنوں پر امن کی صورتحال کو بحال رکھا جا سکے انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن امن کو برقرار رکھنا پاک فوج کے اولین فرائض میں شامل ہے پاک فوج کو امن برقرار رکھنے کے لئے جو ذمہ داری الیکشن کمیشن کی جانب سے سونپی گئی ہے پاک فوج اس ذمہ داری کو احسن طریقہ سے سر انجام دیگی ضلعی اور پولیس انتظامیہ کو فوج کی جانب سے مکمل طور مدد فراہم کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ہمار ا اور انتظامیہ کا کام امن کو برقرار رکھنا ہے شہریوں کے جا ن و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں اپنی اپنی حدود میں رہ کر سر انجام دیں گے الیکشن میں حصہ لینے امیداوار انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں انہوں نے کہا کہ پر امن الیکشن کے لئے جتنی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پرعائد ہوتی اتنی ہی ذمہ داری مقامی صحافیوں پر بھی عائد ہوتی ہے مقامی صحافی الیکشن کے دن ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو فروغ دیں اور کسی بھی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ اس کوتاہی کا بروقت تدارک کیا جا سکے اس موقع پر موجود صحافیوں نے پاک فوج سمیت تمام اداروں کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔۔

مزید : صفحہ اول