حسن آباد واقعہ‘ مفرور خواتین بھی گرفتار‘ ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

حسن آباد واقعہ‘ مفرور خواتین بھی گرفتار‘ ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

ملتان (وقا ئع نگار‘ خبرنگار خصوصی) پولیس تھانہ نیو ملتان نے سانحہ حسن آباد کی مفرور خواتین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ہونے والی میں فرحت اور انیلہ شامل ہیں۔جن کو ملتان سے گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے اس وقت نو افراد کے قتل میں ملوث پانچوں ملزمان پولیس حراست میں ہیں۔جبکہ دوسری(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

جانب سی پی او ملتان نے سانحہ حسن آباد کے پانچوں ملزمان کی گرفتاری پر ٹیم کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ دس رکنی ٹیم کو سی پی او زبیر دریشک اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف اسلم کی ٹیم کو شاباش دی۔انسدادِ دہشتگردی عدالت نے حسن آباد گھر میں فائرنگ اور آگ لگا کر 9 افراد کو قتل کرنے والے مفرور ملزمان فرحت اور انیلہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر اور، ملزم اشمل کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر نے کا حکم دیا ہے، حسن آباد میں گھر میں فائرنگ اور آگ لگا کر 9 افراد کو قتل کرنے والے مفرور ملزمان کو پولیس نے بلاآخر گرفتار کرکے انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا۔9 افراد کو قتل کرنے کے مقدمہ میں دو خواتین سمیت تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان اشمل، فرحت اور انیلہ کو عدالت انسداد دہشتگردی میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے ملزمان فرحت اور انیلہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم اشمل کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر نے کا حکم دیا ہے، قتل کے مقدمہ میں باپ، بیٹا، اجمل اور ظفر پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں، تھانہ نیو ملتان میں ملزمان کے خلاف قتل، دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

حسن آباد

مزید : ملتان صفحہ آخر