زکریا یونیورسٹی‘ قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر طارق انصاری کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع

زکریا یونیورسٹی‘ قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر طارق انصاری کی مدت میں 3 ماہ کی ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق انصاری کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی۔ اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ گورنروچانسلر نے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق انصاری کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے تاہم قبل ازوقت نئے باقاعدہ وائس چانسلر کی تعیناتی کی صورت میں ان کی مدت فوری ختم ہوجائے گی۔ڈاکٹر طارق انصاری کی توسیع کے بعد افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر