ملتان‘ مختلف علاقوں میں نان سٹاپ وارداتیں‘ شہروں کو لاکھوں کا نقصان

ملتان‘ مختلف علاقوں میں نان سٹاپ وارداتیں‘ شہروں کو لاکھوں کا نقصان

ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی۔ اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں ڈاکووں نے سعود سے موٹر سائیکل چھین لی۔تھانہ صدر کے علاقے میں چوروں نے ثقلین کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں ڈاکووں نے یوسف سے 14 ہزار روپے نقدی چھین لی۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں چوروں نے رمضان کے گھر سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے زیورات ونقدی اور رحمان کے گھر سے 2لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے زیورات و نقدی چوری کر لی۔تھانہ سٹی شجاع ا?باد کے علاقے میں چوروں نے اسلم کے گھر سے 3 لاکھ 88 ہزار روپے مالیت کے زیورات ونقدی اور رمضان شمس کے گھر سے 4 لاکھ 28 ہزار روپے مالیت کے زیورات ونقدی چوری کر لی۔ تھانہ کینٹ کے علاقے میں چوروں نے ا?صف کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ چہلیک کے علاقے میں چلڈرن کمپلیکس سے چوروں نے زاہد اور عمران کے 5 لاکھ 48 ہزار روپے مالیت کے موبائل فون چوری کر لئے۔تھانہ ممتاز ا?باد کے علاقے میں چوروں نے بلال کی دکان سے 80 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں اور بابر کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں چوروں نے بلال کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں چوروں نے عدیل کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر