جج ار شد ملک کی مبینہ ویڈیوکی انکوائری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جج ار شد ملک کی مبینہ ویڈیوکی انکوائری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آ با د (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیوکی انکوائری کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئینی درخواست دائر کردی گئی، آئینی درخواست اشتیاق احمد مرزا نے ایڈووکیٹ چوہدری منیر صادق کے ذریعے دائر کی ہے۔ جمعرات کے روز دائر ہو نیوالی درخواست میں وفاقی حکومت،شہباز شریف، مریم صفدر،شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں ویڈیو کے مرکزی کردار ناصر بٹ اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لیک شدہ ویڈیو کی انکوائری کا حکم دیا جائے اورعدلیہ کے وقار کو برقرار رکھنے کیلئے ملوث افراد کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ انکوائری سے عدلیہ کے وقار،عزت اور آزادی پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب مل جائے گا۔ ایسا لگتا ہے ویڈیو لیک ہونے سے عدلیہ کی آزادی پر سوال اٹھایا گیا ہے اس لیے عدالت ہر صورت اس معاملے کی انکوائری کرائے۔

مبینہ ویڈیو

مزید : صفحہ اول