ٹر ین حا دثہ، وزیر ٹرانسپورٹ سند ھ کا شیخ رشید سے استعفے کا مطالبہ
کراچی (آ ئی این پی) رحیم یار خان کے قر یب اکبر ایکسپر یس حادثے پر سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے استعفی کا مطالبہ کر دیا۔جمعرات کے روز وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے ٹرین حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گھرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت ملی ہے تب سے 10سے زائد بڑے حادثے ہوچکے ہیں، پہلے اتنے حادثے نہیں ہوتے تھے اب کیوں ہو رہے ہیں اسکی تحقیقات کرائی جائے۔وزیرٹرانسپورٹ نے کہا شیخ رشید صاحب خدا کا واسطہ ہے وزارت چھوڑدیں آپ کی وجہ سے حادثے ہو رہے ہیں، شیخ رشید مزید ریلوے کے وزیر رہے تو ریلوے پشاور میٹرو جیسا منظر دینے لگے گا۔ کا ان کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب اپنے چپڑاسی سے وزارت واپس لیں اور کسی دوسرے کو وزیر بنائیں۔وا ضح رہے کہ ولہار اسٹیشن کے قریب ایک مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوگئے تھے۔
استعفی کا مطالبہ