وزیر اعلیٰ محمود خان کی وزیر ستان بم دھماکے کی مذمت

وزیر اعلیٰ محمود خان کی وزیر ستان بم دھماکے کی مذمت

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم حملے کی مذمت کی ہے اور سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ غیر انسانی فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کیجائے کم ہے۔

مزید : صفحہ اول