ٓآج پھر ڈالر مہنگا ہو گیا

ٓآج پھر ڈالر مہنگا ہو گیا
ٓآج پھر ڈالر مہنگا ہو گیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جاری مہنگائی کی لہر نے عوامی کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیاہے اور آج ایک مرتبہ پھر سے ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبارکے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 17 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 65 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر معمولی بہتری دکھائی دے رہی ہے ، 100 انڈیکس میں 97 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 33 ہزار 973 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید : بزنس