پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس سے متعلق بڑا اعلان کر دیا
پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے دفتر خارجہ نے کلھبوشن یادیو کے کیس سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت کا فیصلہ تسلیم کریں گے اور اس پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ فیصلہ آنے کے بعدعملدرآمدکے طریقہ کارپروکلاسے مشاورت کریں گے، پاکستان نے کلبھوشن کیس اچھالڑا،نتیجہ بھی اچھاآئےگا، جاسوس کلبھوشن یادیوکے بارے میں بھارت کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا، بھارت نے کلبھوشن کی واپسی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ ترجمان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکاکاشیڈول جلدجاری کیاجائےگا، امریکاکیساتھ اچھے تعلقات پاکستان کے حق میں ہیں،امریکامیں ہونیوالے معاہدوں کافائدہ عام آدمی کوہوگا، کوشش تھی امریکاکیساتھ تعلقات دوبارہ بحال کیے جائیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی