رینجرز کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

رینجرز کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
رینجرز کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

  


کراچی(ویب ڈیسک) لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرزنے انٹیلیجنس معلومات کی بنا پرکارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھاری ہتھیاروں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحہ لیاری گینگ وارکے کارندوں کی جانب سے دہشتگردی کے لیئے چھپایا گیا تھا، برآمد اسلحہ میں 25 رافل گرنیڈ ( ایوان بم)، مختلف ہتھیاروں کی 6 ہزارسے زائد گولیاں، 2 لائٹ مشین گن، 2 سب مشین گن، ایک رپیٹر، مختلف اقسام کے 3 پستول شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی