’’سب سے پہلے استعفیٰ میں دوں گا اگر۔ ۔ ۔‘‘ وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے دوٹوک اعلان کردیا

’’سب سے پہلے استعفیٰ میں دوں گا اگر۔ ۔ ۔‘‘ وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے ...
’’سب سے پہلے استعفیٰ میں دوں گا اگر۔ ۔ ۔‘‘ وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے دوٹوک اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قوانین سے متعلق کہیں ٹمپرنگ ہوئی تو سب سے پہلے استعفیٰ میں دوں گا۔

پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ ختم نبوت کے بغیر پاکستان کا کوئی مقصد نہیں اور عمران خان کی بھی یہی سوچ ہے کہ پاکستان دو قومی نظریے پر قائم ہوا، اگر پاکستان سے ختم نبوت نکال لی جائی تو پھر پاکستان کو آزاد کرانے کا کوئی مقصد ہی نہیں۔

وزیرقانون نے کہا کہ ختم نبوت سے متعلق کوئی بحث حکومت کے اندر نہیں اگر کوئی ایسی بحث کررہا ہے تو وہ صرف اور صرف پروپیگنڈا کر رہا ہے جب کہ خدانخواستہ کھبی مجھے لگے کہ ختم نبوت کے قوانین سے متعلق کہیں ٹمپرنگ ہوئی تو سب سے پہلے استعفیٰ میں دوں گا۔ایکسپریس کے مطابق فروغ نسیم نے کہا کہ علماء پر بھی زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ معاشرے کو دین و دنیا کی بنیاد پر بہتر بنائیں، ہمارے معاشرے کے اہم معمار ہمارے علماء ہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان کو فلاں فْلاں خطرہ ہے جب ابرحہ نے مکہ پر حملہ کیا تھا تو اللہ نے خود اپنے گھر کو بچایا تھا، پاکستان کی حفاظت بھی اللہ خود کرے گا۔

مزید :

قومی -