ویڈیو الزامات ، جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ، اس میں کیا کہا ؟ بڑی خبر آ گئی

ویڈیو الزامات ، جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ، اس میں کیا ...
ویڈیو الزامات ، جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ، اس میں کیا کہا ؟ بڑی خبر آ گئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے مبینہ ویڈیو کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیاہے جس میں انہوں نے مریم نوازشریف کی جانب سے جاری کر دہ ویڈیو سے متعلق تمام الزامات کو مسترد کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک نے اپنے خط کے ساتھ بیان حلفی ، معاملے کے حوالے سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز اور دیگر دستاویزات بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو ارسال کر دی ہیں جبکہ ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔جج ارشد ملک نے خط میں کہاہے کہ انہیں بلاوجہ بدنام کیاجارہاہے جبکہ ویڈیو بھی ایڈٹ کر کے چلائی گئی ہے جس میں ویڈیو اور آڈیو میں فرق ہے ، ویڈیو میں لگائے گئے الزامات کو بھی مسترد کرتا ہوں ، عدالت پر دباﺅ ڈالنے کی بھی کوشش کی گئی اور میں اگر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے انکوائری کروائی جاتی ہے تو میں اپنی صفائی پیش کرنے کیلئے بھی تیار ہوں ۔ان کا کہناتھا کہ کیسز کے فیصلے اللہ کو حاضر ناظر جان کر کیے ہیں اور مجھ پر کوئی بھی دباﺅ نہیں تھا ۔ ترجمان ہائیکورٹ نے خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔ یہ خط اب چیف جسٹس عامر فاروق کو پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد مزید کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ترجما ن لاہور ہائیکورٹ کا کہناتھا کہ جج ارشد ملک نے استعفیٰ نہیں دیا ہے اور نہ ہی انہیں او ایس ڈی بنایا گیاہے ۔

مزید : قومی