انتہائی معروف روحانی شخصیت نے تحریک انصاف کے لیے ووٹ مانگنے پر معافی مانگ لی

انتہائی معروف روحانی شخصیت نے تحریک انصاف کے لیے ووٹ مانگنے پر معافی مانگ لی
انتہائی معروف روحانی شخصیت نے تحریک انصاف کے لیے ووٹ مانگنے پر معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق رکن صوبائی اسمبلی  صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے پاکستان تحریک اںصاف کے لیے  ووٹ مانگنے پر عوام سے معافی مانگ لی اور کہا ہے کہ یہ سب کچھ دباؤ میں آکر کیا، جو ان کی بڑی غلطی تھی ، لیگی تھا، ہوں اور رہوں گا، ان کاکہناتھاکہ خواجہ حمید الدین سیالوی کی اجازت سے یہ فیصلہ کیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی کاکہناتھاکہ میں پہلے دن سے پی ٹی آئی کیساتھ اتفاق اس وجہ سے نہیں کررہا تھا ، مجھے یہی تھا کہ یہ ڈیلیو نہیں کر پائیں گے ، یہ کسی ایجنڈے کے تحت آرہے ہیں ، ہر طبقے کے اوپر ظلم کی کیفیت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میر ا خیال تھا کہ میری خاموشی بھی اس ظلم کا حصہ بن رہی ہے اور میں مزید ان کا ساتھ نہیں دے سکتا، میں پہلے ان کے بارے میں جو کہہ چکا ہوں، اس پر شرمندہ بھی ہوں اور عوام سے معافی مانگتا ہوں، سب سے پہلا مسئلہ تو یہ تھا کہ میرا ہی بھائی میری مرضی کے بغیر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا تھا، فیملی اور بزرگوں کا فیصلہ سمجھیں جن کے حکم پر کیا لیکن اب مزید ساتھ نہیں چل سکتا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے پریشر کی وجہ سے ہی مجھے فیصلہ کرنا پڑا،عوام نے ہمیشہ اعتماد کیا حلقہ کے عوام کے پیار کو فراموش نہیں کر سکتا، الیکشن کے بعد خود کو سیاست سے الگ رکھا اب ضروری ہے اور حالات کا تقاضا ہے کہ محبت کرنیوالوں سے معذرت کر وں۔

مزید :

قومی -