جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت قانون کو خط میں کیا لکھا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت قانون کو ...
جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت قانون کو خط میں کیا لکھا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیاہے اور قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے وزارت قانون کو خط بھی لکھ دیاہے ۔ ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہناتھا کہ خط میں کہا گیاہے کہ جج ارشد ملک کی خدمات واپس لی جائیں، وزارت قانون نئے جج کی تقرری کا فیصلہ کرے گی ، جج ارشدملک وزارت قانون کے ماتحت ہیں، ہائیکورٹ براہ راست جج ارشد ملک کیخلاف انکوائری نہیں کرسکتی، جج کی تقرری،ہٹانے کیلئے چیف جسٹس ہائیکورٹ کی مشاورت ضروری ہے ۔ ترجمان کاکہناتھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ جج ارشد ملک کو واپس وزارت قانون بھیج رہی ہے،انکوائری ہائیکورٹ نے کرنی ہے یاوزارت نے؟فیصلہ وزارت قانون کریگا۔

مزید : قومی