” تاجر برادری کی ہڑتال بلا جواز، معاملات حل نہ ہوئے تو اللہ مالک لیکن یہ شرط ختم نہیں کریں گے“ چیئرمین ایف بی آر نے اعلان کردیا

” تاجر برادری کی ہڑتال بلا جواز، معاملات حل نہ ہوئے تو اللہ مالک لیکن یہ شرط ...
” تاجر برادری کی ہڑتال بلا جواز، معاملات حل نہ ہوئے تو اللہ مالک لیکن یہ شرط ختم نہیں کریں گے“ چیئرمین ایف بی آر نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال کرنے کا کوئی جواز نہیں ، اگر معاملات حل نہیں ہوئے تواللہ مالک ہے تاہم تاجر برادری کے ساتھ معاملات کو بہتر طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر کہتے ہیں کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم کریں تو باقی سب مان جائیں گے لیکن حکومت شناختی کارڈ کی شرط ختم نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامناہے جبکہ ہ میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں پیداکرنا ، مسائل کو طریقے سے ہینڈل کرنا ہے۔ چیئر مین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی کوئی انڈسٹری بند نہیں ہے جبکہ مسائل کی گہرائی بہت زیادہ ہیں اور فرنٹ پر کوئی اوربیک پر کوئی اور ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کیا معاملات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف سیکشن114کے تحت نوٹسز جاری کرنے کا آغاز کر دیا۔