” آپ محسوس کرسکتے ہیں“ تبدیلی کی خبروں کے دوران موجودہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا موقف بھی آگیا

” آپ محسوس کرسکتے ہیں“ تبدیلی کی خبروں کے دوران موجودہ چیئرمین سینٹ صادق ...
” آپ محسوس کرسکتے ہیں“ تبدیلی کی خبروں کے دوران موجودہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا موقف بھی آگیا

  


اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ ہے میں ہرگز پریشان نہیں ہوں بلکہ خوش ہوں اور میری خوشی کو آپ محسوس کرسکتے ہیں۔اس امر کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا کے استفسار پر کیا۔ وزیراعظم سے ہونے والی بات چیت یا حکومت کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے سے متعلق سوال کا چیئرمین سینیٹ نے جواب دینے سے گریز کیا۔اظہار اطمینان کے حوالے سے میڈیا کے استفسار پر چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ میں پریشان نہیں ہوں کیا آپ نہیں دیکھ رہے میں خوش ہوں۔ ان سے جب تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم اور حکومت کو تسلی دینے سے متعلق پوچھا گیا تو سینیٹر صادق سنجرانی اسلام علیکم کہہ کر چلے گئے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد