ورلڈکپ کا فارمیٹ کیسا ہونا چاہئے؟ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کوہلی نے خامیاں نکالنا شروع کر دیں

ورلڈکپ کا فارمیٹ کیسا ہونا چاہئے؟ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کوہلی نے ...
ورلڈکپ کا فارمیٹ کیسا ہونا چاہئے؟ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کوہلی نے خامیاں نکالنا شروع کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 18 رنز کی شکست کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے میگا ایونٹ کے فارمیٹ میں ہی خامیاں نکالنا شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ فارمیٹ 1992ءکے بعد پہلی بار آزمایا گیا ہے جس میں تمام ٹیموں کو ابتدائی راﺅنڈ میں 9,9 میچ کھیلنے کا موقع میسر آیا اور ہر ٹیم نے ایونٹ میں موجود دیگر ٹیموں کے ساتھ ایک ایک میچ کھیلا اور یوں تمام ٹیموں کا ایک دوسرے کیساتھ خوب مقابلہ اور موازنہ ہوا۔
سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ویرات کوہلی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ ورلڈکپ کا فارمیٹ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی طرز پر ہونا چاہئے جس میں گروپ راﺅنڈ میں ٹاپ پر رہنے والی ٹیم کو فائنل میں رسائی کے 2 مواقع ملتے ہیں؟
اس پر ویرات کوہلی نے جواب دیا کہ پوائنٹس ٹیبل پر اگر پہلی پوزیشن پر رہنے کی کوئی اہمیت ہے تو پھر اس قسم کے فارمیٹ پر غور ہونا چاہئے کیونکہ آپ کی ساری محنت صرف ایک برے سپیل کی نذر ہو جاتی ہے۔

مزید :

کھیل -