عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب کے پہلے ٹی ڈی سی پی موٹل کا افتتاح کر دیا

عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب کے پہلے ٹی ڈی سی پی موٹل کا افتتاح کر دیا
 عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب کے پہلے ٹی ڈی سی پی موٹل کا افتتاح کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب کے پہلے ٹی ڈی سی پی موٹل کا افتتاح  اور پہلی بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیا د رکھ دیا، ٹی ڈی سی پی موٹل 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ ننکانہ صاحب میں ٹی ڈی سی پی موٹل مذہبی سیاحتی فروغ کا باعث ہوگا،ٹی ڈی سی پی موٹل میں سکھ زائرین اور دیگر سیاحوں کو قیام و طعام کی عمدہ سہولت میسر ہوگی،حکومت پنجاب مذہبی رواداری کی پالیسی کے تحت سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات پر بہترین سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی 10 ایکڑ زمین پر تقریباً6 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ  بابا گورو نانک یونیورسٹی وزیراعظم عمران خان کے وعدوں کی تکمیل کی جانب ایک اور قوم ہے، بابا گورو نانک یونیورسٹی کے قیام سے ننکانہ صاحب اور گرد و نواح کے لاکھوں طلبا مستفید ہوں گے۔

انہوں نے ننکانہ صاحب شہر کی داخلی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے میگاپراجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ اس منصوبے سے ننکانہ صاحب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا میگاپراجیکٹ 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، اسی طرح وزیراعلیٰ نے شاہ کوٹ تحصیل کمپلیکس کی تعمیر کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، شاہ کوٹ میں تحصیل کمپلیکس 11 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔اس سے قبل ننکانہ صاحب پہنچنے پر ہیلی پیڈ پر وفاقی وزیر داخلہ، ارکان اسمبلی اور مقامی انتظامیہ نے استقبال کیا اور وزیراعلیٰ نے پودا لگا کر ننکانہ صاحب میں شجرکاری کا رسمی افتتاح کیا۔وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے بھی ٹی ڈی سی پی موٹل کے احاطے میں پودا لگایا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور