چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک ، حکومت نے اپوزیشن کا کونسا عہدیدار ہٹانے کی تیاری پکڑ لی ؟ بڑ ا دعویٰ سامنے آ گیا

چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک ، حکومت نے اپوزیشن کا کونسا عہدیدار ...
چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک ، حکومت نے اپوزیشن کا کونسا عہدیدار ہٹانے کی تیاری پکڑ لی ؟ بڑ ا دعویٰ سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے لیا اور سلیم مانڈوی والا کے خلاف 26 سینیٹرز کے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد بھی تیار کرلی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی تیار کردہ جوابی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر فاٹا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تمام آزاد ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت معاملات کو اس طرف نہیں لے جانا چاہتی تھی مگر اپوزیشن نے ڈپٹی چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مجبور کیا۔

مزید :

قومی -