پی ٹی آئی کے غیر جمہوری ہتھکنڈے ناکام ہونگے ، بلاول بھٹو زرداری

پی ٹی آئی کے غیر جمہوری ہتھکنڈے ناکام ہونگے ، بلاول بھٹو زرداری
پی ٹی آئی کے غیر جمہوری ہتھکنڈے ناکام ہونگے ، بلاول بھٹو زرداری

  


سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی آنیوالی نسلوں کو تعلیم اور روز گار دینا چاہتی ہے ، تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ ہتھکنڈے استعمال کرکے وہ ہمارے راستے میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے لیکن ان کے غیر جمہوری ہتھکنڈے پہلے بھی ناکام ہونگے اور اب بھی ہونگے، چیئر مین سینیٹ اپوزیشن کا بنے گا کیونکہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے ۔ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ سندھ میں صحت کے شعبے پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے،سندھ کے ہرضلع میں دل کے مریضوں کامفت علاج کیاجاتاہے،ہم نے کراچی کورنگی چلڈرن ایمرجنسی سینٹربنایا۔بلاول کا کہنا تھاکہ آنےوالی نسلوں کوتعلیم اورروزگاردیناچاہتے ہیں،عالمی سطح پربھی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی تعریف ہوئی، صوبوں کے حقوق پرڈاکاڈالاجارہاہے،چاہتے ہیں عوام کے مسائل حل ہوں،عوام کی خدمت کرنےکی پوری کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ اورکٹھ پتلی حکومت کامقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں،بجٹ،مہنگائی اورکٹھ پتلی حکومت کیخلاف احتجاج جاری رہےگا، گھوٹکی میں الیکشن کوسلیکشن بنانےکی کوشش کی جارہی ہے، گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں حکومت دباو¿ڈال رہی ہے۔ بلاول نے کا کہ اگربغیردباوکے الیکشن ہوں گے توجیت پیپلزپارٹی کی ہوگی، پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی