اتحادی بھی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں، قمر زمان کائرہ کا دعویٰ

اتحادی بھی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں، قمر زمان کائرہ کا دعویٰ
اتحادی بھی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں، قمر زمان کائرہ کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ اتحادی بھی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج ملکی حالات پر ہر کوئی سراپا احتجاج ہے ، عام آدمی کی زندگی تنگ ہوتی جارہی ہے ، اب تو حکومت کے اتحادی بھی حکومت کی پالیسیوں سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے تاجر اور صنعتکار بھی پریشان ہیں،کل جن کوڈاکو کہا جاتا تھا ، وہ آج تحریک انصاف کی حکومت کے اتحادی ہے ، جن کوکل لوٹا کہا جاتا تھا ، وہ آج تحریک انصاف میں بیٹھے ہیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت کوہر میدان میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ، احتساب کے نظام پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں، اپوزیشن سینیٹ میں تبدیلی لارہی ہے ۔

مزید : قومی