عمران خان کی عادت کی وجہ سے آج ملک میں سب کچھ بندہے ، مریم اورنگزیب کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران نیازی کی ملک کوبندکرنے کی عادت کی وجہ سے آج سب کچھ بند ہے ، آج غلط فیصلہ دینے والا جج برطرف ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ جج کی برطرفی کافی نہیں ، نواز شریف کورہا کیاجائے ۔ لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جج نے دباﺅمیں آکر فیصلہ دیا ، اس لئے جج کوفوری برطرف کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان موت برداشت کرسکتے توملک گروی رکھنے سے پہلے خود کشی کرلیتے ، ان کوعلیمہ باجی اور پشاور میٹر کے گھڑے نظر نہیں آتے ۔ان کا کہنا تھاکہ عمران نیازی کوملک بند کرنے کی عادت ہے ، اس لئے آج سب کچھ بند ہوکر رہ گیاہے ۔