حکومت نے بھی سینیٹ میں اپوزیشن کوچھکا ماردیا

حکومت نے بھی سینیٹ میں اپوزیشن کوچھکا ماردیا
حکومت نے بھی سینیٹ میں اپوزیشن کوچھکا ماردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے سینیٹ میں ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق حکومتی جماعت تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی ہے ، تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاور ت کاعمل جاری ہے ۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پہلے جی سینیٹ میں جمع کروائی جا چکی ہے اور اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر بلوچ قوم پرست رہنمامیر حاصل بزنجو کو متفقہ طور پر چیئر مین سینیٹ نامزد کیاہے ۔

مزید : قومی