ورلڈ کپ میں شکست کے بعد افغانستان پہنچ کر راشد خان کو بڑی خوشخبری مل گئی

ورلڈ کپ میں شکست کے بعد افغانستان پہنچ کر راشد خان کو بڑی خوشخبری مل گئی
ورلڈ کپ میں شکست کے بعد افغانستان پہنچ کر راشد خان کو بڑی خوشخبری مل گئی

  


کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیگ سپنر راشد خان کو افغانستان کی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق راشد خان تینوں طرز کی کرکٹ یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں افغانستان کی قیادت کریں گے جب کہ اصغر افغان کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔اس سے قبل 20 سالہ راشد خان لیگ اسپنر صرف ٹی ٹوئنٹی میچوں میں افغان ٹیم کی قیادت کرتے تھے۔واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ 2019میں گل بدین نائب کی قیادت میں افغان ٹیم کی کارکردگی نہایت ناقص رہی، اسے اپنے 9کے 9میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔راشد خان کی ورلڈ کپ میں انفرادی کارکردگی کی بات کی جائے تو انہوں نے ورلڈکپ کے 9 میچوں میں مجموعی طور پر 416رنز دے کر 7وکٹیں حاصل کیں جب کہ صرف انگلینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے 9اوورز میں ریکارڈ 110رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی۔

مزید : کھیل