سونا کئی روز مہنگا ہونے کے بعد یکدم سستا ہو گیا ،اب نئی قیمت کیا ہو گئی ؟جانئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سونے کی قیمت میں 400روپے فی تولہ کمی ،کئی روز تک اضافے کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی سے 81ہزار 600روپے ہوگئی۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 360روپے کمی سے 69 ہزار 942 ہوگئی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان میں ایک بار پھر سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا اور اس نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے اور فی تولہ قیمت 82 ہزار تک پہنچ گئی تھی ، پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ہوا تھا، عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قدر میں 24 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1420 ڈالر کا ہوگیا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا اور اب قیمت 159روپے 60 پیسے ہو گئی تاہم انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے اضافہ ہوا اور ایک ڈالر 158 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔