حافظ سعید نے اپنے خلاف مقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

حافظ سعید نے اپنے خلاف مقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
حافظ سعید نے اپنے خلاف مقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )جماعت الدعوةکے سربراہ حافظ سعید نے اپنے خلاف درج مقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔حافظ سعید سمیت 7 درخواست گزاروں نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹرز سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم جولائی کو حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا اور مقدمہ درج کیا، حافظ سعید کا القاعدہ یا دوسری کسی ایسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حافظ سعید اور دیگر کیخلاف مقدمات کالعدم قرار دے۔

مزید :

قومی -