ناصر جنجوعہ کا نواز شریف سے کتنا پرانا تعلق ہے ؟ بچپن کی تصویر بھی سامنے آگئی

ناصر جنجوعہ کا نواز شریف سے کتنا پرانا تعلق ہے ؟ بچپن کی تصویر بھی سامنے آگئی
ناصر جنجوعہ کا نواز شریف سے کتنا پرانا تعلق ہے ؟ بچپن کی تصویر بھی سامنے آگئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جج ارشد ملک کے بیان حلفی کے بعد پاکستان میں ناصر جنجوعہ نامی کاروباری شخصیت زیر بحث ہے جن کا نواز شریف کے ساتھ انتہائی قریبی تعلق ہے۔ ناصر جنجوعہ نے 23 مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کے ساتھ 45 منٹ کی ملاقات کی اور اس دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو کمرے کے باہر روزے کی حالت میں انتظار کرنا پڑا تھا۔

ناصر جنجوعہ مڈ جیک نامی کمپنی کے مالک اور انتہائی با اثر کاروباری شخصیت ہیں جن کے شریف خاندان اور سرکاری اہلکاروں کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔ ناصر جنجوعہ کا نواز شریف کے ساتھ کافی پرانا تعلق ہے جس کا مظاہرہ ان کی فیس بک پر دیکھا جاسکتا ہے، جہاں انہوں نے اپنے بچپن سے اب تک کی تصاویر شیئر کی ہوئی ہیں۔

سنہ 1972: ناصر جنجوعہ کے بچپن کی تصویر

سنہ 1994: ناصر جنجوعہ کی نواز شریف سے ملاقات 

سنہ 2007: ناصر جنجوعہ کو نواز شریف کے ساتھ محو گفتگو دیکھا جاسکتا ہے

سنہ 2016: ناصر  جنجوعہ اور نواز شریف اسلام آباد کی طرف محو پرواز ہیں

ضرور پڑھیں: ڈالر مہنگا ہو گیا

سنہ 2017: ناصر جنجوعہ کی وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات، ملک کی معاشی صورتحال زیر بحث آئی

سنہ 2017: نواز شریف کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے موقع پر لی گئی تصویر

خیال رہے کہ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں ناصر جنجوعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ ملاقات میں ناصر جنجوعہ نے انہیں رشوت کی پیشکش کی اور کہا کہ مستقبل محفوظ بنانے کا سنہری موقع ہے،ان کے پاس 10 کروڑ یورو فوری موجودہیں جبکہ 2 کروڑ یورو کار میں رکھے ہیں۔

مزید : قومی