اسحاق ڈار کا واپس لایا جانا ضروری ہوگیاہے ، معاون خصوصی برائے احتساب

اسحاق ڈار کا واپس لایا جانا ضروری ہوگیاہے ، معاون خصوصی برائے احتساب
اسحاق ڈار کا واپس لایا جانا ضروری ہوگیاہے ، معاون خصوصی برائے احتساب

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ نواز شریف اور ناصر جنجوعہ نے سعودی عرب کا سفر اکھٹے کیا ۔تین بار کا وزیر اعظم کہتاہے کہ میرے بچوں پر پاکستان کا قانون لاگو نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار کا واپس لایا جانا ضروری ہوگیاہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ عدالت نے دیکھناہے کہ احتساب عدالت کے جج سے کچھ لوگوں کی ملاقاتوں کا فیصلے پر کوئی اثر پڑا ہے ، دیکھنا ہوگا کہ اس ڈھونگ کا فیصلے پر کیا اثر پڑتا ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ جج نے بیان حلفی نے کہاہے کہ میری جاتی امراءمیں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ، میرا خیال ہے کہ نواز شریف جب پرضمانت تھے ، اس وقت جج کی ان سے ملاقات ہوئی ہوگی ۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو ملک واپس لانا ضروری ہوگیاہے اوران کو لایا جائیگا کیونکہ جس طرح کی چیزیں کھل رہی ہیں، اسحاق ڈار کا واپس لایاجانا ضروری ہوگیاہے۔

مزید : قومی