12ہزار سے زائد خواتین سے تعلق قائم کرنے والے مرد کی انوکھی کہانی

12ہزار سے زائد خواتین سے تعلق قائم کرنے والے مرد کی انوکھی کہانی
12ہزار سے زائد خواتین سے تعلق قائم کرنے والے مرد کی انوکھی کہانی

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئی شخص زندگی میں کتنی خواتین کے ساتھ تعلق قائم کر سکتا ہے؟ اس امریکی اداکار کی کہانی سن کر آپ کو اس سوال کا جواب تو ملے نہ ملے مگر آپ حیرت کے سمندر میں ضرور ڈوب جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ اداکارہ 82سالہ وارن بیٹی (Warren Beatty)ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے زندگی میں 12ہزار 775خواتین کے ساتھ تعلق قائم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی بار انہوں نے اس وقت خود سے کئی سال بڑی عمر کی عورت کے ساتھ تعلق قائم کیا جب وہ 15سال کے تھے۔

وارن بیٹی کا پہلا سنجیدہ تعلق جوآن کولنز کے ساتھ قائم ہوا۔ جوآن اس وقت 26سال کی تھی جبکہ وارن کی عمر 22سال تھی، دونوں 2سال تک اکٹھے رہے اور پھر جوآن نے اسے چھوڑ دیا۔ ایک انٹرویو میں جوآن نے بتایا تھا کہ ”وارن آئے روز میرے ساتھ بے وفائی کرتا اور کسی نہ کسی دوسری خاتو ن کے ساتھ تعلق قائم کرتا تھاجس پر میں نے اسے چھوڑ دیا۔ وہ جنسیت کا اس قدر عادی تھا ہمہ وقت اس کے سر پر اسی کا بھوت سوار رہتا۔ رپورٹ کے مطابق وارن نے ہالی ووڈ کی کئی معروف اداکاراﺅں اور گلوکاراﺅں کے ساتھ بھی معاشقے لڑائے۔ ان میں نتالی ووڈ، لزلی کیرن، ڈیانے کیٹن، گولڈی ہاﺅن، میڈونا اور برطانوی اداکارہ جولی کرسٹی اور متعدد دیگر شامل ہیں۔ جولی کرسٹی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے وارن کا دل توڑا تھا۔ وہ اسے بہت محبت کرتا تھا اور اس کے ساتھ سنجیدہ تھا مگر جولی نے کسی اور کے لیے اسے چھوڑ دیا۔ ایک انٹرویو میں وارن کا کہنا تھا کہ ”میں نے اس کام سے اس وقت ’ریٹائرمنٹ‘ لے لی جب میری ملاقات اداکارہ انیٹی بیننگ کے ساتھ ہوئی۔ تب سے میں اس کے ساتھ ہوں اور ہمارے چار بچے بھی ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...