”میں نے ورلڈ کپ میں کھیلنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا ،صرف تجویز دی تھی “ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی شکست پر اے بی ڈویلیئر بھی میدان میں آگئے

”میں نے ورلڈ کپ میں کھیلنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا ،صرف تجویز دی تھی “ورلڈ کپ ...
”میں نے ورلڈ کپ میں کھیلنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا ،صرف تجویز دی تھی “ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی شکست پر اے بی ڈویلیئر بھی میدان میں آگئے

  


کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقین ٹیم کے سابق کھلاڑی اے بی ڈویلیئر نے کہا ہے کہ میں نے ورلڈ کپ سکواڈ میں کھیلنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا بلکہ صرف تجویز دی تھی کہ اگر میری خدمات درکار ہیں تو میں دستیاب ہوں ۔سوشل میڈ یا پر پیغام جار ی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ٹورنامنٹ کے دوران بلاجواز تنقید کا جواب نہیں دینا چاہتا تھا، ورلڈ کپ میں پروٹیز کی مہم اب ختم ہوچکی ہے اور ٹیم کی توجہ بھی نہیں ہٹے گی ۔اے بی ڈویلیئر نے کہا کہ میں نے مئی 2018میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا کیونکہ میں ورک لوڈ کم کرنا اور اپنے بچوں اور اہلیہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا تھا، بعض لوگوں کا اصرار تھا کہ یہ سب میں نے خالصتاً پیسے کے لئے کیا، وہ غلط ہیں۔ سچ یہ ہے کہ میں نے دنیا بھر سے منافع بخش پیشکشیں مسترد کیں اور ہر سال گھر سے دور گزرنے والا وقت آٹھ ماہ سے کم کرکے صرف تین ماہ کردیا۔اے بی ڈویلیئر نے ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔

مزید : کھیل