نوجوان ماڈل نے گھوڑے پر بیٹھ کر ایسی تصویر بنائی کہ سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولا ہوگئے، گھوڑے سے ہمدردی کرنے لگے

نوجوان ماڈل نے گھوڑے پر بیٹھ کر ایسی تصویر بنائی کہ سوشل میڈیا صارفین غصے سے ...
نوجوان ماڈل نے گھوڑے پر بیٹھ کر ایسی تصویر بنائی کہ سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولا ہوگئے، گھوڑے سے ہمدردی کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نوجوان ماڈل نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ایک گھوڑے پر سوار ایسی جگہ موجود ہوتی ہے کہ جانوروں سے محبت کرنے والوں نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ میل آن لائن کے مطابق 20سالہ کرسٹین ہینچر نامی یہ ماڈل گھوڑے پر گہرے پانی میں موجود ہوتی ہے۔ اس نے چیتے کی کھال کی رنگت کی بکنی پہن رکھی ہوتی ہے۔ انسٹاگرام پر اگرچہ اس کی یہ تصویر سب سے زیادہ لائیک ہونے والی تصویر بن گئی جسے 3دن میں 3لاکھ 65ہزار لوگوں نے لائیک کیا تاہم جانوروں سے محبت کرنے والے صارفین نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنانا شروع کر دیا۔


رپورٹ کے مطابق ان صارفین کا کہنا تھا کہ ”ماڈل نے اپنے فوٹوشوٹ کے لیے گھوڑنے کی زندگی بھی داﺅ پر لگا دی۔“ ایک شخص نے کمنٹس میں لکھا کہ ”بیچارا گھوڑا۔“ ایک اور نے لکھا”مجھے تو اس گھوڑے پر ترس آ رہا ہے۔“ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ تصویر دیکھ کر مجھ سمیت تمام گھڑ سوار غصے سے بے قابو ہو رہے ہیں۔“رپورٹ کے مطابق کرسٹین ایک فیشن شو میں شرکت کے لیے کیریبین گئی ہوئی تھی جہاں اس نے یہ فوٹوشوٹ کروایا۔ تصویر پر کمنٹس میں لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک کسی شخص کو گھوڑے پر اتنے گہرے پانی میں جاتے ہوئے نہیں دیکھا۔ کرسٹین کی اس حرکت کے باعث گھوڑے کی موت بھی ہو سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -