مسافر ہوائی جہاز میں دوران پرواز سگریٹ پیتا پکڑا گیا، کتنا جرمانہ ہوا؟ جان کر آپ کبھی ایسی غلطی کا سوچیں گے بھی نہیں

مسافر ہوائی جہاز میں دوران پرواز سگریٹ پیتا پکڑا گیا، کتنا جرمانہ ہوا؟ جان ...
مسافر ہوائی جہاز میں دوران پرواز سگریٹ پیتا پکڑا گیا، کتنا جرمانہ ہوا؟ جان کر آپ کبھی ایسی غلطی کا سوچیں گے بھی نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ کی ایک پرواز میں مسافر ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا کہ اسے بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس مسافر کا نام کریگ ملوینے بتایا گیا ہے جو مانچسٹر سے کوپن ہیگن جانے والی پرواز میں دوران سفر ٹوائلٹ میں چھپ کر سگریٹ پی رہا تھا۔ دیگر مسافروں نے ٹوائلٹ سے دھواں نکلتا دیکھ کر جہاز کے عملے کو الرٹ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق جہازکے عملے نے آ کر ٹوائلٹ کا دروازہ کھلوایا۔ جب کریگ نے دروازہ کھولا تو ٹوائلٹ سگریٹ کے دھوئیں سے بھرا ہوا تھا۔ عملے نے ایئرپورٹ گراﺅنڈ سٹاف کو اس واقعے سے آگاہ کر دیا اور جونہی پرواز نے کوپن ہیگن میں لینڈ کیا، کریگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اسے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اسے اب 700پاﺅنڈ جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔