بیٹی کی موت کے بعد جمائمہ خان کے بھائی نے سوشل میڈیا پر انتہائی دلخراش پیغام جاری کردیا، ہر آنکھ نم ہوگئی

بیٹی کی موت کے بعد جمائمہ خان کے بھائی نے سوشل میڈیا پر انتہائی دلخراش پیغام ...
بیٹی کی موت کے بعد جمائمہ خان کے بھائی نے سوشل میڈیا پر انتہائی دلخراش پیغام جاری کردیا، ہر آنکھ نم ہوگئی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جمائما خان کے بھائی بین گولڈ سمتھ کی 15سالہ بیٹی آئرس اینابیل چند روز قبل انتقال کر گئی تھی۔ گزشتہ روز بین گولڈ سمتھ نے اپنی بیٹی کے متعلق سوشل میڈیا پر خدا سے ایسی التجا کی کہ ہر پڑھنے والے شخص کی آنکھ نم ہو گئی۔ دی مرر کے مطابق بین گولڈ سمتھ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ”پیارے خدا!کیا میری خوبصورت، ذہین اور مہربان چھوٹی سی بچی واپس مل سکتی ہے؟ پلیز خدایا۔ اگر نہیں مل سکتی تو پلیز اس کا بہت خاص خیال رکھنا۔ میں اس سے بہت بہت پیار کرتا ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔ اس کے جانے سے مجھے ایسی تکلیف ہوئی ہے کہ میں بیان نہیں کر سکتا۔“

رپورٹ کے مطابق ننھی آئرس اینابیل کواڈ بائیک کے حادثے میں موت کے منہ میں چلی گئی تھی۔ بین گولڈ سمتھ اور آئرس کی ماں کیٹ کے درمیان اب علیحدگی ہو چکی ہے اور کیٹ بھی اپنی بیٹی کی موت پر انتہائی صدمے میں ہیں۔ بین گولڈ سمتھ کے ایک فیملی فرینڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”آئرس پورے گھر کی آنکھوں کا تارا تھی۔ وہ ہر وقت گھر میں چہچہاتی پھرتی تھی۔ وہ بہت خوبصورت اور ذہین لڑکی تھی۔ پورا گھر اس کی ناگہانی موت پر شدید صدمے سے دوچار ہے۔ “

مزید : برطانیہ