پاکستان نے بھارت کی درخواست مسترد کردی، صاف انکار کردیا

پاکستان نے بھارت کی درخواست مسترد کردی، صاف انکار کردیا
پاکستان نے بھارت کی درخواست مسترد کردی، صاف انکار کردیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی طرف سے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد بھارتی فضائی کمپنی ایئرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ اب اس کی یورپ، امریکہ اور دیگر ممالک جانے والی پروزوں کو کئی گھنٹے اضافی سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ دنوں بھارت کی طرف سے فضائی حدود کھولنے کی درخواست کی گئی تھی جو پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے فضائی حدود کھولنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایوی ایشن سیکرٹری شاہ رخ نصرت نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ”بھارت نے فضائی حدود کھولنے کی درخواست کی تھی لیکن ہم نے بھارتی حکام پر واضح کر دیا ہے کہ جب تک وہ اپنے جنگی طیارے فوجی اڈوں سے نہیں ہٹاتا، اس وقت تک پاکستان اپنی فضائی حدود اس کے لیے نہیں کھولے گا۔“

ایوی ایشن سیکرٹری نے بھارت کے اس دعوے کو بھی جھوٹ قرار دیا کہ اس نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں۔ شاہ رخ نصرت نے بتایا کہ ”جب سے بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی ہیں، ہماری تھائی لینڈ جانے والے پروازیں بحال نہیں ہوئیں۔ پی آئی اے کی ملائیشیاءجانے والی پروازیں بھی تاحال معطل ہیں۔ “

مزید : علاقائی /اسلام آباد