بھارتی ٹیم کو حد سے زیادہ خود اعتمادی لے ڈوبی، کھلاڑی اپنے اہلخانہ سمیت بڑی مشکل میں پھنس گئے

بھارتی ٹیم کو حد سے زیادہ خود اعتمادی لے ڈوبی، کھلاڑی اپنے اہلخانہ سمیت بڑی ...
بھارتی ٹیم کو حد سے زیادہ خود اعتمادی لے ڈوبی، کھلاڑی اپنے اہلخانہ سمیت بڑی مشکل میں پھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا سفر ختم ہوچکا ہے حالانکہ بھارتی کرکٹ بورڈ یہی سمجھ رہا تھا کہ ان کی ٹیم فائنل میں باآسانی پہنچ جائے گی۔ بھارت کی یہی خود اعتمادی کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ کیلئے بڑا سردرد بن گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کے واپسی کے ٹکٹ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد بک کرائے تھے جس کی وجہ سے کسی بھی فلائٹ کی فوری ٹکٹیں نہیں مل سکیں۔ بعض کھلاڑی اپنے اہلخانہ کے ساتھ مانچسٹر میں موجود ہیں جبکہ کئی کھلاڑی دوسرے شہروں میں ٹکٹوں کا انتظار کر رہے ہیں۔
بی سی سی آئی کے علاوہ بھارتی شائقین کرکٹ بھی حد سے زیادہ خود اعتماد نکلے اور انہوں نے ورلڈ کپ فائنل کے 42 فیصد ٹکٹ خرید لیے۔ بہت سے بھارتی شہری سیمی فائنل سے بھی پہلے برطانیہ پہنچ گئے تھے اور بھارت کی شکست کے بعد ان کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی شہریوں کی جانب سے تمام ٹکٹس بک کرائے جانے کے باعث ٹیم انڈیا کو 14 جولائی فائنل کے روز تک کی کوئی ٹکٹ میسر نہیں آسکی۔
بھارتی ٹیم کے اکثر کھلاڑی ورلڈ کپ فائنل تک مانچسٹر میں ہی رکیں گے جبکہ کچھ کھلاڑیوں نے مانچسٹر چھوڑ دیا ہے جن میں ویرات کوہلی ، روہت شرما اور مینک اگروال شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -