جج ارشد ملک نے آل شریف کیخلاف چارج شیٹ پیش کی ، معاون خصوصی برائے اطلاعات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک نے محض بیان حلفی نہیں دیا بلکہ آل شریف کیخلاف چارج شیٹ پیش کی ۔ جیونیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ چارج شیٹ ہم کو سسیلین مافیا اور گارڈ فادر کااصل مطلب سمجھاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہبازشریف کی تاریخ کرپشن ، رشوت اور بلیک میلنگ سے عبارت ہے ،جج کا بیان حلفی ثبوت ہے کہ یہ نہ تو معصوم ہیں اور نہ مظلوم ہیں، میاں شریف کی مالی حیثیت پر بھی خاندان میں اتفاق نہیں ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کے لیڈر اقتدار میں مخالفوں کے گلے پڑتے ہیں اور مشکل میں پاﺅ ں پکڑتے ہیں۔