اپنے شوہر کو بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑنے والی بیوی خود ہی یہ کام کر کے بڑی مشکل میں پھنس گئی، جیل بھی جانا پڑسکتا ہے کیونکہ۔۔۔

اپنے شوہر کو بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑنے والی بیوی خود ہی یہ کام کر کے بڑی ...
اپنے شوہر کو بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑنے والی بیوی خود ہی یہ کام کر کے بڑی مشکل میں پھنس گئی، جیل بھی جانا پڑسکتا ہے کیونکہ۔۔۔

  


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک خاتون اپنے بے وفا شوہر کا فون چیک کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق راس الخیمہ کی رہائشی اس خاتون کو اپنے شوہر پر شک تھا کہ اس کے کسی اور خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں، جس پر اس نے اپنے شوہر کا فون چیک کیا تو اس کا شک یقین میں بدل گیا کیونکہ اس میں اس کے شوہر اور اس خاتون کی چیٹنگ موجود تھی۔

رپورٹ کے مطابق جب خاتون نے اپنے شوہر سے اس حوالے سے بات کی تو شوہر نے اس کے خلاف پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس نے خاتون کو شوہر کی ’پرائیویسی‘ میں دخل اندازی کرنے کے الزام کے تحت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ اگر خاتون پر یہ الزام ثابت ہو گیا تو اسے قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور اگلی سماعت 17جولائی کو ہو گی۔

مزید : عرب دنیا