لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد کم ہورہا ہے ، آئینی ماہر رشید اے رضوی

لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد کم ہورہا ہے ، آئینی ماہر رشید اے رضوی
لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد کم ہورہا ہے ، آئینی ماہر رشید اے رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر رشید اے رضوی نے کہاہے کہ لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد کم ہورہاہے ، جج کی ویڈیوکا معاملہ اب سپریم کورٹ میں آگیاہے ، اب اسلام آباد بھی اس وقت تک آگے نہیں بڑھے گی جب تک سپریم کور ٹ اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرتی ۔جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے رشید اے رضوی نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے اجازت دی تو پھر ہائیکورٹ اس کو سن سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری بات نواز شریف اور ان کی ٹیم پر ہے کہ وہ شواہد کے معاملے میں کہاں تک جانا چاہتے ہیں؟جج صاحب کی طرف سے بھی بڑے الزامات سامنے آگئے ہیں لیکن یہ اس پر سوالات اٹھتے ہیں کہ جج صاحب نے اس وقت بات کیوں نہیں کی جب ان کورشوت کی پیشکش کی جارہی تھی ؟ اس لئے اس معاملے کوٹائٹل کرنا بہت ضروری ہے ۔ اس وقت لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد کم ہورہا ہے اور یہ بہت خطر ناک ہے ، اس کے لئے ضروری ہے کہ جج صاحبان ، وکلاء، میڈیا اور سول سوسائٹی ملک کر اس عدالتی نظام کوبچائیں ورنہ صورتحال بہت خراب ہوجائیگی۔

مزید :

قومی -