میچ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے 19 سالہ نوجوان کرکٹر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

میچ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے 19 سالہ نوجوان کرکٹر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
میچ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے 19 سالہ نوجوان کرکٹر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

  


سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک کرکٹ میچ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے 19 سالہ نوجوان کرکٹر جہانگیر احمد وار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

جمعرات کے روز اننت ناگ میں بڈگام اور بارہمولہ کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران ’گوش بک پٹن بارہمولہ‘ کی ٹیم کے بلے باز جہانگیر احمد وار کو گردن پر گیند لگی۔ انہوں نے میچ کے دوران ہیلمٹ سمیت تمام حفاظتی سامان پہنا ہوا تھا لیکن گردن پر لگنے والی گیند نے انہیں شدید زخمی کردیا۔ جہانگیر کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن ان کی راستے میں ہی موت واقع ہوگئی جس کی ڈاکٹرز نے بھی تصدیق کردی۔

جہانگیر احمد وار کی کرکٹ میچ کے دوران ہلاکت پر مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے 5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کے روز ٹورنامنٹ کے باقی میچز کا آغاز ہونے سے پہلے مقامی کرکٹ کونسل کی جانب سے جہانگیر احمد وار مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

مزید : کھیل