ایک اور ڈبل شاہ؟ ملزم عاطف کس طرح پیسہ گھما رہا تھا؟ اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم انکشافات

ایک اور ڈبل شاہ؟ ملزم عاطف کس طرح پیسہ گھما رہا تھا؟ اینکر مرید عباس قتل کیس ...
ایک اور ڈبل شاہ؟ ملزم عاطف کس طرح پیسہ گھما رہا تھا؟ اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم انکشافات

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں عینی شاہد عمر ریحان نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا جس میں اس نے بتایا کہ اس کے سامنے فائرنگ ہوئی تھی۔

عینی شاہد عمر ریحان نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہا کہ عاطف نے فون کرکے کہا مرید کو ساتھ لے کر دفتر آﺅ آج اس کی فائل بند کرنی ہے۔ وہ اور مرید عباس دفتر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ عاطف آگیا اور آتے ہی کوئی بات کہے بغیر فائرنگ کرکے مرید کو قتل کردیا۔ واردات کے بعد عاطف نے مجھے وہاں سے بھاگ جانے کا کہا۔

پولیس کے مطابق عمر ریحان کا 2017 سے عاطف زمان کے ساتھ رابطہ تھا، ملزم کے ڈرائیور ندیم کو گرفتار کرکے اس کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

ایس ایس پی طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف زمان نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ اس کا کوئی کاروبار نہیں تھا بلکہ وہ پیسوں کی رولنگ کرتا تھا ، اس نے کلائنٹس کو دکانیں اور گودام دکھا رکھے تھے۔ عاطف نے کلائنٹس کو ٹائروں کے کاروبار کا بتا رکھا تھا لیکن اسے ایک جگہ سے پیسے آتے تھے تو وہ دوسری جگہ دے دیتا تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی