صادق سنجرانی خود ہی استعفیٰ دے دیں،طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں:قمر زمان کائرہ

صادق سنجرانی خود ہی استعفیٰ دے دیں،طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں:قمر زمان ...
صادق سنجرانی خود ہی استعفیٰ دے دیں،طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں:قمر زمان کائرہ

  


فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت بڑی تیزی سے ملک کا نقصان کر رہی ہے، طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، عوام کے ووٹ پر اعتماد ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔فیصل آباد میں ورکرز کنونشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہاکہ ہم اپوزیشن کی جماعتیں مل کر سینیٹ میں تبدیلی لا رہے ہیں،چیئرمین سینیٹ کیلئے حاصل بزنجو کے نام پر کسی کو اعتراض نہیں ہے، وہ جمہوریت کے اتحادی ہیں، صادق سنجرانی کو چاہیے کہ وہ خود ہی استعفیٰ دے دیں۔مبینہ ویڈیو سکینڈل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جج کو ہٹانے کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے تھا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ویڈیو کا فورنزک ٹیسٹ ہو۔ غلط فیصلوں کے ذریعے اگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد