امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے گھر کے ایک اور فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے اکلوتے صاحبزادے اداکار ابھیشک بچن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ابھیشک بچن نے بتایا کہ ہفتہ کے روز ان کا اور ان کے والد امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ہم دونوں کو ہی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں اور ہمیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ابھیشک بچن کے مطابق انہوں نے متعلقہ حکام کو اپنے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے جبکہ ان کے اہلخانہ اور سٹاف کے ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ پرسکون رہیں اور پریشان نہ ہوں۔
Earlier today both my father and I tested positive for COVID 19. Both of us having mild symptoms have been admitted to hospital. We have informed all the required authorities and our family and staff are all being tested. I request all to stay calm and not panic. Thank you. ????????
— Abhishek Bachchan (@juniorbachchan) July 11, 2020
