سرینگر،قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2کشمیری نوجوان شہید

سرینگر،قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2کشمیری نوجوان شہید

  

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں 2کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں ایک آپریشن کے دوران شہید کیا۔ آخر ی اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کاآپریشن جار ی تھا۔ دریں اثنا ء قابض بھارتی فوجیوں نے بانڈی پورہ، پلوامہ، راجوری اور کشتوا ڑ کے اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ادھر بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ کے قصبے حاجن سے ایک نوجوان کو گرفتار کر کے اس پر ایک مجاہد تنظیم کا کارندہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

سری نگر

مزید :

صفحہ اول -