حکومت اور مافیا ز ایک دوسرے کی مدد سے چل رہے ہیں:شہباز شریف، پی ٹی آئی میں کوئی گینگز،مافیاز نہیں،اپوزیشن کو ڈر ہے حکومت کامیاب ہو گئی تو یہ سب جیل میں ہونگے:شبلی فراز

حکومت اور مافیا ز ایک دوسرے کی مدد سے چل رہے ہیں:شہباز شریف، پی ٹی آئی میں ...

  

لاہو ر (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مافیاز جبکہ مافیاز حکومت کی مدد سے چل رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹراکاؤنٹ پر اپنے ایک بیان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے پیٹرول بحران انکوائری کمیٹی کی تحقیقا ت متعین مدت میں مکمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہوا کہ چینی کی طرح پیٹرول بحران کے مجرم پکڑنے میں حکومت کی ہمت ہے نہ ہی اس میں جرات واہلیت ہے۔ پیٹرول بحران پر حکومتی رویے نے چینی سکینڈل کی یاد تازہ کردی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیٹرول بحران پر انکوائری کمیٹی کا 15 روز میں رپورٹ جمع نہ کرا نا دال میں کچھ کالا ہونے کا اشارہ ہے۔ اس سوال کا جواب نہیں آیا کہ جب عوام کو پیٹرول نہیں مل رہا تھا تو ذخیرہ اندوزی کون کررہا تھا؟ جبکہ جون کے مہینے میں قلت کے دوران پیٹر و ل کی فروخت زیادہ کیوں ہوئی؟ یہ پراسرار معمہ بھی حل نہیں ہوا۔ لاک ڈاؤن اور تیل کی قلت کے باوجود فروخت اتنی زیادہ کیوں سامنے آئی؟ اس سوال کا جواب اصل کہانی بتارہا ہے، ساتھ ہی وہ بولے کہ یہ امر حیران کن ہے کہ مئی کے مہینے میں فروخت 6 لاکھ 35 ہزار ٹن کیوں سامنے آئی؟صدر مسلم لیگ (ن) نے یہ بھی کہا کہ مزید حیرت انگیز یہ ہے کہ جون میں پیٹرول کی کھپت 7 لاکھ25 ہزار ٹن بتائی جارہی ہے تو یہ کیسے ہوا؟لاک ڈاؤن کے باعث طلب میں کمی، قلت کے باوجود فروخت میں اتنا اضافے کا مطلب صرف ذخیرہ اندوز ی ہے، حکومتی ملی بھگت سے پیٹرول کے ذریعے قوم سے اربوں لوٹ لیے گئے۔شہباز شریف کے مطابق موجودہ دور میں مافیاز کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دیدیا گیا ہے، ہر شخص محسوس کررہا ہے کہ ملک میں حکومتی عملداری نام کی کوئی چیزموجود نہیں ہے۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -