اپوزیشن جماعتیں متفق، موجودہ حکومت جعلی، معیشت تباہ ہو چکی، فضل الرحمن

  اپوزیشن جماعتیں متفق، موجودہ حکومت جعلی، معیشت تباہ ہو چکی، فضل الرحمن

  

کراچی(سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بیٹھ چکی، تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت جعلی ہے۔ چودھری شجاعت حسین کوپورا بیان دینا چاہیے تھا، انہوں نے خیالات کا اظہار جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی نعیم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فضل الرحمن کا کہنا تھا ق لیگ کے سربراہ نے کہا ہم پر دھاوا بولنے کا مشورہ ہورہا تھا توپھروہ بیچ میں آئے اورباضابطہ مذاکرات شروع کیے، شجاعت نے ہماری دوراندیشی اورسنجیدگی کی تعریف کی۔ وہ پھریہ بھی بتادیں ان کے ذریعے جومعاملہ طے ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا مارچ تک تبدیلی آئیگی، شجا عت بتائیں مارچ تک تبدیلی کی بات کہاں چھپ گئی،واضح کردیں۔جے یو آئی (ف)کے امیر کا کہنا تھا دھاندلی کے ذریعے ناجائزحکومت مسلط کی گئی۔ نااہل کوقوم پرمسلط کرنے والے ہی اتنے ہی ذمہ دارہیں۔ سانحہ بلدیہ پرعدالت ہی کوئی فیصلہ دے سکتی ہے۔ کسی کوسانحے کا ذمہ داریا بری الذمہ قراردینا میری ڈیوٹی نہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے مولونا فضل الرحمن نے کہا کہ ایم کیوایم کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔ لندن اورکراچی کی ایم کیوایم پارٹی کا داخلی معاملہ ہے۔ کے الیکٹرک معاہدے کی تفصیلات معلوم نہیں۔ کراچی کے لوگ بجلی چاہتے ہیں۔ عام آدمی چاہتا ہے بجلی بلوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔ شہریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔انکامزید کہنا تھا 18ویں ترمیم پر پیپلزپارٹی کا موقف بالکل واضح ہے،قیادت کیساتھ ملاقات میں بہت سارے ایشوزپراچھی باتیں ہوئیں۔

فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -