ٹارگٹڈ سبسڈی سے عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح،کورونا نے عالمی و ملکی معیشت پر منفی اثر ڈالا،معاشی شرح نمو کیلئے غیر معمولی فیصلہ کرنے اور احساس پروگرام کو توسیع دینے کی ضرورت ہے:عمران خان

ٹارگٹڈ سبسڈی سے عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح،کورونا نے عالمی و ملکی معیشت ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کورونا وائرس(کووڈ۔19) نے عالمی معیشت اور پاکستان پر بھی منفی اثر ڈالا ہے، معاشی نمو کیلئے آؤٹ آف دی باکس حل کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیرصدارت معاشی صورتحال پر تھینک ٹینک اجلاس کے دوران کیا، اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عبد الرزاق داؤد، شوکت ترین، سلطان الانا اور عارف حبیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقارمسعود، مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ، ڈاکٹرعشرت حسین اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ معیشت سے متعلق تھینک ٹینک کے اغراض و مقاصد سے آ گا ہ کیا۔ وزیر اعظم نے بینکنگ اور فنانس کے بارے میں تھینک ٹینک کی پیش کردہ تجاویز کی تعریف کی اورکہا ہماری بنیادی توجہ معاشرے کے غریب طبقے کو امداد فراہم کرنے پر ہے، احساس پروگرام غربت کے خاتمے کیلئے حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ہم نے معاشی سرگرمی اورعوام کوکورونا سے بچانے میں توازن برقرار رکھنے کیلئے حکمت عملی اپنائی۔عمر ا ن خان کا کہنا تھا معاشرے کے غریب طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے امداد فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ احساس پروگرام کی مزید ضرورتمندوں تک توسیع کی ضرورت ہے۔ تعمیرات اور رہائش کے شعبے کیلئے بہترین پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے، تعمیرات پیکج کا مقصد روزگار کے مواقع اور معیشت کا پہیہ چلانا،غریبوں کیلئے سستی رہائش کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔ حکومت کے جاری اقدامات،پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں تھینک ٹینک کی باقاعدہ آراء فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے تھینک ٹینک کی جانب سے بینکنگ، فنانس، احساس پروگرام میں مزید بہتری اور ایس ایم ایز سہولیات کے حوالے سے پیش کردہ تجاویز کو سراہا۔انہوں نے ہدایت کی کہ انہیں مختلف جاری اقدامات، پالیسیوں اور حکومتی پروگراموں کے حوالے سے تھینک ٹینک کی فراہم کردہ تجاویز متواتر فراہم کی جائیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ معاشی تھینک ٹینک کے وزیراعظم کیساتھ ہونیوالے اجلاس کا بنیادی وقت ملک کے معروف کاروباری، تعلیمی اوربینکنگ شعبے سے وابستہ ماہرین کیساتھ ملکر معیشت میں بہتری لانے کیلئے اقدامات پر غور کرناتھا،اجلاس میں فنانس اور بینکنگ شعبے کے ایشوز تفصیلی غور کیا گیا اورقرضوں کی سہولت میں اضافے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،جبکہ لوگوں کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کرنے اور سبسڈیز کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کیساتھ ساتھ تعمیرات کی سرگرمی جس میں وزیراعظم کی جانب سے مراعات دی گئی ہیں سے متعلق اقدامات اٹھانے پر بھی غور کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو جو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے اس میں بہتری لائی جائے اور اس کے ثمرات ضرورتمندوں تک پہنچیں اور اس میں خامیوں کو دور کیا جاسکے۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا تعمیراتی شعبے میں لوگوں کو مراعات دینے کے فیصلے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا،

وزیراعظم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی اسی طرح نسل کی جا سکتی ہے جس طرح 1995ء میں سربرینکا میں کی گئی تھی، عالمی برادری نوٹس لے اور اس عمل کو روکے۔نسل کشی کی 25ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سربرینکا میں جو نسل کشی کی گئی وہ انہیں اب بھی یاد ہے۔ ہمیں یہ دیکھ کر دھچکا لگا تھا کہ اقوام متحدہ کی محفوظ پناہ گاہوں میں قتل عام کی اجازت کس طرح دی جا سکتی ہے، اب بھی سوچ کر حیرت ہوتی ہے کہ عالمی برادری اس طرح کی چیز کی اجازت کیسے دے سکتی ہے۔وزیراعظم عمران کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس قتل عام سے سبق سیکھنا انتہائی اہم ہے، انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیری عوام کے مسائل نظر آ رہے ہیں، 8 لاکھ فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں عوام کا محاصرہ کر رکھا ہے، ہمیں خطرہ ہے کہ وہاں بھی اس طرح کی چیز ہو سکتی ہے۔ عالمی برادر ی اس کا نوٹس لے اور اس طرح کے قتل عام کو دوبارہ رونما نہ ہونے دے۔ان کا کہنا تھا پاکستان کے عوام کی طرف سے میں بوسنیا کے عوام کو اپنا سلام پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

عمران خان پیغام

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان سے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے بنی گالا میں ملاقات کی۔ راجہ بشارت نے وزیر اعظم کو اپنی وزارت کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ راجہ بشارت نے کہا پنجاب حکومت مفاد عامہ کی قانون سازی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے،کورونا کیخلاف جنگ کو بھی پنجاب میں قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے،آپ کی قیادت میں ملک کورونا کیخلاف جنگ جیت رہا ہے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں کرپشن پر قابو پا کر پائیدار ترقی کو ممکن بنا رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت اور وزارت قانون کی کارکردگی کو سراہا۔ پنجاب کا نیا بلدیاتی قانون منظور کر کے حقیقی تبدیلی کا خواب پورا کرنے میں کامیاب معاون ثابت ہو گا۔ وفاقی حکومت گڈ گورننس کیلئے پنجاب حکومت سے تعاون جاری رکھے گی۔تمام محکمے اور ادارے عوام کو پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھیں۔

راجہ بشارت ملاقات

مزید :

صفحہ اول -